سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

Jun 24, 2026 | 09:47:AM
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔

شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد اختر، شعیب اختر کے پبلک ریلیشنز (پی آر) مینیجر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے اور مختلف عوامی و پیشہ ورانہ امور میں ان کے ساتھ قریبی تعاون کرتے تھے۔

شاہد اختر کے انتقال پر کرکٹ اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔