ایران جوہری پروگرام کے مکمل جائزے پر رضامند ہوگیا: امریکی صدر کا دعویٰ

Jun 24, 2026 | 09:08:AM
ایران جوہری پروگرام کے مکمل جائزے پر رضامند ہوگیا: امریکی صدر کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے مکمل جائزے پر رضامند ہو گیا ہے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کار مناسب وقت پر ایران پہنچیں گے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران اس معاملے پر آمادہ نہ ہوتا تو مزید مذاکرات ممکن نہ ہوتے، انہوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے دی گئی اہم رعایتوں کی بنیاد پر وہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہوئے جبکہ مزید بحری ناکہ بندی بھی نہیں کی جائے گی۔

امریکی صدر کے مطابق ان کی انتظامیہ ایران کے ساتھ ایک منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق قرارداد کو غلط وقت پر پیش کی گئی اور بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے ان کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید مشکل بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:منکیرہ: گریٹر تھل کینال میں نہاتے3 بچے ڈوب گئے، 2 جاں بحق، ایک کی تلاش جاری

صدر نے مزید کہا کہ بعض سینیٹرز کے اقدامات کے باعث مذاکراتی عمل متاثر ہوا اور ان کا کام مزید پیچیدہ ہو گیا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔