منکیرہ: گریٹر تھل کینال میں نہاتے3 بچے ڈوب گئے، 2 جاں بحق، ایک کی تلاش جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اطہر ہاشمی)منکیرہ کے نواحی علاقے سڑکی کے قریب گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے، جن میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تینوں بچے نہانے کے لیے گریٹر تھل کینال گئے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے 12 سالہ طیب اور 8 سالہ محمد شاہد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور بچوں کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔