اُمید ہے کہ چین امریکہ سے بھی تیل کی خریداری کرے گا:صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے چین کو ایران سے تیل خریدنے کا سگنل دے دیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب چین اب ایران سے تیل خرید سکتا ہے.
اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، اور ہمیں اُمید ہے کہ چین امریکہ سے بھی تیل کی خریداری کرے گاجوکہ ہمارے لیے باعث فخر ہوگا، چین طویل عرصے سے امریکی پابندیوں کا شکار ایران کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔
2021 میں چین نے ایران کے ساتھ 25 سالہ تعاون کا معاہدہ کیا، تاہم اس کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، ماضی میں بھی چین کی مختلف کمپنیوں نے ایران میں بڑے منصوبے کیے۔
2016 کے دوران چین کی قومی پیٹرولیم کمپنی (CNPC) نے فرانسیسی کمپنی ٹوٹل اور ایرانی ادارے کے ساتھ 4.8 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تاکہ خلیج میں "ساؤتھ پارس" گیس فیلڈ کو ترقی دی جا سکے تاہم 2019 میں امریکی دباؤ پر CNPC نے منصوبہ چھوڑ دیا۔
2009 میں CNPC نے "نارتھ آزادگان" آئل فیلڈ پر کام کا معاہدہ کیا، جس کی پہلی فیز کی مالیت تقریباً 2 ارب ڈالر تھی۔ 2016 میں 2 ملین بیرل کی پہلی کھیپ چین بھیجی گئی۔
دو ہزار اٹھارہ میں چین کی نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن نے تہران سے مغربی ایران تک ریلوے کی توسیع اور مرمت کے لیے 5.3 ارب یوان (738 ملین ڈالر) کا معاہدہ کیا۔اسی سال ایک اور معاہدے کے تحت 263 کلومیٹر لمبے ریلوے منصوبے پر 3.5 ارب یوان کی سرمایہ کاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال