ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہوں :صدر ٹرمپ

Jun 24, 2025 | 21:14:PM
ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہوں :صدر ٹرمپ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہوں ، چاہتا ہوں حالات دوبارہ سے پر سکون ہو  جائیں ۔

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیدرلینڈز میں نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کے روز روانہ ہوئے ،اپنے سفر کے دوران ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان  سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ نہیں،میں یہ نہیں چاہتا،میں جتنی جلدی ممکن ہو سب کچھ پرسکون دیکھنا چاہتا ہوں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ حکومت کی تبدیلی افراتفری کا باعث بنتی ہے اور ہم ایسی افراتفری نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :دریائے سندھ میں کشتی اُلٹنے سے  ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے