دریائے سندھ میں کشتی اُلٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد تبسم)ہری پور تربیلہ غازی کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی اُلٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب کر زندگی کے بازی ہار گئے۔
ہری پور تربیلہ غازی اباسین ہوٹل کے قریب تمرائی کے مقام پر تربیلہ ڈیم کی سیر کرنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی۔
ہری پور ڈوبنے والوں میں خاوند بیوی اور تین بچے شامل ہے، ہری پور مقامی افراد نے خاتون اور تین بچوں کو زندہ نکال لیا۔
دریائے سندھ میں ڈوبنے والا پرویز ولد محمد یونس نامی نوجوان تاحال لاپتہ ہے جسے ڈھونڈے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام پر دو چھٹیاں ہوں گی ،نوٹیفکیشن جاری