میرا خیال ہے کہ عمران مائنس ہی ہو گئے ہیں، علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیر ہ علیمہ خان کا کہنا ہے میرا خیال ہے کہ عمران مائنس ہی ہو گئے ہیں،ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی کی بانی سے ملاقات ہوئی،مجھے نہیں جانے دیتے ،سوشل میڈیا نے مشکل وقت میں عوام کی آواز بنا ہوا ہے،بانی صرف حل ڈھونڈتے ہیں وہ جیل میں اور قید تنہائی میں ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے ٹاک کے دوران ایک سوال پر کہ ’’کیا عمران خان کو مائنس کر دیا گیا ہے ‘‘جس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’میرا خیال ہے کہ وہ مائنس ہی ہوگئے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی کی بانی سے ملاقات ہوئی،مجھے نہیں جانے دیتے ،بانی نے کہا کہ سوشل میڈیا نے مشکل وقت میں عوام کی آواز بنا ہوا ہے،بانی نے کہا کہ بیرسٹر سیف بھیجے گئے تھے انھوں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ بجٹ اتنی جلدی اور مجبوری میں کیوں پیش کیا گیا،علی امین گنڈا پور کو میرے پاس بہت پہلے آجانا چاہیئے تھا،بانی نے کہا تھا کہ پہلے 5رکنی ٹیم میرے پاس مشاورت کےلئے آئے،بانی نے کہا کہ اگر بجٹ پیش کر دیا ہے،تو سپریم کورٹ جائیں،اور بتائیں کہ آئی ایم ایف کیسے قبول کرے گا کہ پارٹی ہیڈ کی مشاورت کے بغیر یہ بجٹ پیش نہیں ہونا چاہیئے تھا ،اب سپریم کورٹ جائیں اجازت لیں،وہی مشاورتی ٹیم میرے پاس آئے، دیکھوں گا جو تبدیلیاں کرنا پڑی گی،دیکھوں گا ۔
علیمہ خان نے کہا بانی سرپلس پر بالکل خوش نہیں تھے،آپ نے سرپلس کیوں دکھایا یہ وفاقی حکومت کو بینیفٹ کرتا ہے ،اب وہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ سے اجازت لیکر تبدیلیاں آئیں گی وہ جو تبدیلیاں کہیں گے وہ کرنا ہوں گے،یہ انکا حتمی فیصلہ ہے ،یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ بجٹ قبول کرلیں جو بہت جلدی تین گھنٹے میں پاس کر دیا گیا،بانی نے کہا ہمیشہ سے ڈرونز کے خلاف ہیں،لیکن جو بھی حملے کر رہا ہے اسکے خلاف ایف آئی آرز درج کرائیں،یہ اب وکلاء بتائیں گے ،بانی نے ہمیشہ کہا جب آپ بے گناہ لوگوں کو ماریں گے تو اس سے دہشتگردی بڑھے گی ،بانی نے کہا اس وقت ملک میں کوئی ہائیبرڈ سسٹم نہیں ہے،بانی کہتے ہیں میں ان سے بات کروں گا جن کے ہاتھ میں سب کچھ ہے، اسکا ثبوت یہ ہے کہ ٹرمپ نے عاصم منیر کو بلا کر بات کی،اسکا مطلب میں ملک میں ہائبرڈ سسٹم نہیں مارشل لاء ہے،باہر کے ممالک شہباز شریف کو جانتے بھی نہیں ہوں گے نہ صدر زرداری سے بات کرتے ہیں،بجٹ کو پاس کرنے کے لئے جو بھی انکی مجبوری تھی وہ نہیں پتا،ہمیں کسی سمجھ نہیں آرہی جب بجٹ کے لئے 30جون تک کا وقت تھا،ہماری ملاقات تھی تو ہم میں سے کوئی پیغام دے دیتا،آج صرف بیرسٹر سیف کو ملاقات کی اجازت ملی،جب سپریم کورٹ کے حکم پر ٹیم ملنے آئے گی تو بجٹ میں تبدیلیاں کریں گے، بانی کہنا چاہتے ہیں کہ جب عوام اپنا رد عمل دیتی ہے آپکو یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ وہ خلاف اپکو انکی آواز سننا چاہیئے،یہاں پر کرنل صاحب فیصلہ کرتے ہیں کہ کون جیل کے اندر ملاقات کے لئے جائے گا،تیمور جھگڑا،سلمان اکرم اور عملی امین کو اجازت نہیں ملتی لیکن بیرسٹر سیف کو ملاقات کی اجازت ملتی یے،آپکو سب کو پتہ ہے،کرنل صاحب جو فیصلہ کرتے ہیں انکو بیرسٹر سیف ہی پسند ہیں،ٹرمپ اور ایران اکھٹے مل کر سیز فائر کرکے فیصلے کرلیں گے ،ہمیں اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیئے،ایران بڑی مضبوط قوم ہے ان سے سیکھنا چاہیئے ،ہم ملک میں قانون کی حکمرانی، اپنے حق کے لئے کھڑا ہونا چاہیئے، بانی صرف حل ڈھونڈتے ہیں وہ جیل میں اور قید تنہائی میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلین کپتان ایرن فنچ نےپاکستان کرکٹرز کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے