سابق آسٹریلین کپتان ایرن فنچ نےپاکستان کرکٹرز کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) سابق آسٹریلین کپتان ایرن فنچ نے پاکستان کرکٹرز ک شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
ایرن فنچ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے مجھے کیریئر میں دو بار آؤٹ کیا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہلی گیند پر شاہین نے مجھے آؤٹ کیا تھا،شاہین آفریدی بہترین بولر ہیں اور دنیا بھر میں تجربہ رکھتے ہیں،شاہین آفریدی کا پی ایس ایل ریکارڈ شاندار ہے اور بطور کپتان ٹرافیاں بھی جیت رکھی ہیں۔
سابق آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین اور سب سے خوبصورت بلےباز ہیں،بابر کبھی بول کو زیادہ زور سے ہٹ نہیں کرتے بلکہ خوبصورتی سے کھیلتے ہیں،محمد رضوان اوپر کے نمبروں پر بہت اچھا کھیلتے ہیں، محمد رضوان کا بی بی ایل کا حصہ ہونا بہت خوش آئند ہے،آسٹریلیا کے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سپارکو نے محرم کا چاند 26 جون کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی