ایران پر بمباری سے باز رہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو تنبیہ

Jun 24, 2025 | 16:12:PM
ایران پر بمباری سے باز رہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو تنبیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران پر بمباری کی تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔
سوشل پلیٹ فار ٹروتھ پر ایک پیغام میں امریکی صدر نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بم نہ گرائیں، اگر آپ نے ایسا کیا تو یہ ایک بڑی خلاف ورزی ہوگی۔ اپنے پائلٹس کو فوراً واپس بلائیں۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں، ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسندنہیں آیاکہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے۔

 یہ  بھی پڑھیں:9 مئی  کے مقدمات، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

 امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل، ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بم نہ گرانا،  اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔ 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے فورا بعد حملے کیے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بھی بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے امریکی پائلٹس کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے ایران اسرائیل جنگ کے دورا بہت تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی نیوز چینلز پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ امریکی نیوز چینلز نے ایرانی جوہری تنصیب کی تباہی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔