مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ، انڈے سستے

Jun 24, 2025 | 12:21:PM
مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ، انڈے سستے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئیں، تین دن میں مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہےجبکہ انڈوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آج لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے مقرر کیا گیا ہے، گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن 244 روپے کے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں تین دن کے دوران مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی

 اوپن مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 450 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں بون لیس گوشت 520 روپے کلو ہوگیا ہے۔

آج ملتان میں زندہ برائلر مرغی 26 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے جبکہ گوشت 39 روپے کلو مہنگا ہوا۔

 انڈے 14 روپے فی درجن سستے ہوئے ہیں،ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 258 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 272 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 برائلر گوشت 394 روپے کلو جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 230 روپے مقرر کی گئی ہے۔