پیٹرول 3 روپے 66 پیسے ، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے ، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ۔

حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، 4 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی پرانی قیمت 378 روپے 66 پیسے تھی ۔
اسی طرح پیٹرول کی نئی قیمت 3 روپے 66 پیسے اضافے کے بعد 335 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی ہے ، پیٹرول کی پرانی قیمت 331 روپے 52 پیسے تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 99پیسے اضافہ کردیا گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301روپے 14فی لٹر مقرر ہو گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 24گھنٹے کیلئے ہے۔
واضح رہے کہ 8 دنوں کے دوران پیٹرول 24 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے جبکہ ڈیزل 60 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی