گندم کی قلت، وفاقی حکومت نے دس لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ سنا دیا

Jul 24, 2026 | 18:02:PM
  گندم کی قلت، وفاقی حکومت نے دس لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  وفاقی حکومت نے  ملک میں گندم کے سٹاکس کو ضرورت کے لئے ناکافی قرار  دیتے ہوئے  10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ  کر لیا۔ 

وفاقی حکومت کی متعلقہ وزارت کا کہنا ہے کہ  صوبوں کی گندم کی  ضرورت پاسکو کے  ذخائر سے زیادہ ہے ۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے  فوری طور پر 10 لاکھ ٹن   گندم درآمد کی جائے۔

اس دوران  پاسکو کے گندم کے ذخائر  سے صوبوں کی ضروریات کے مطابق گندم سپلائی کی جاتی رہے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمت روزانہ مقرر کرنے کی پالیسی، سینیٹ کمیٹی نے اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن سے جواب طلب کر لیا