چاغی:33 بنگلہ دیشی باشندے غیر قانونی طور بارڈر کراسنگ کرتے ہوئے گرفتار 

Jul 24, 2025 | 23:04:PM
چاغی:33 بنگلہ دیشی باشندے غیر قانونی طور بارڈر کراسنگ کرتے ہوئے گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ایک  کاروائی میں غیر قانونی طور بارڈر کراسنگ میں ملوث 33 غیر ملکی شہری گرفتار کر لئے۔گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کاروائی میں غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 33 ملزمان گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ،گرفتار ملزمان رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے،ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع واشک سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی ،مذکورہ کاروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب حراست میں لیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کے قاتل کی جھوٹی درخواست، طبی معائنہ میں ملزم’’ چنگا بھلا ‘‘قرار