تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، خیبر پختونخواہ، بالائی و وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا،وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہےجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال محکم ہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد میں شام یا رات میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال ،دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ بونیر، شانگلہ، سوات، ، باجوڑ، کرم ،خیبر،اورکزئی ، ہنگو میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کوہاٹ ، بنوں اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ،شام یا رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ ، قصور،اوکاڑہ اور ساہیوال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت: وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، بحالی کے کام تیز کرنے کی ہدایت