چاول کی قیمتوں میں 25سے 30روپے فی کلو کمی
کیپشن: چاول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فراز رمضان)ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چاول کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
منڈی میں چاول 25 سے 30 روپے فی کلو تک سستے ہوگئے ۔سیلہ کائنات چاول 340 روپے فی کلو سے کم ہو کر 315 روپے فی کلو ہو گیا۔
منڈی میں کچی کائنات چاول 330 روپے سے سستا ہو کر 300 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ۔
دکاندار کاکہنا ہے کہ نئی فصل آنے والی ہے اس لیے ریٹ ڈاؤن ہوئے ہیں، ڈبل سٹیم چاول کے ابھی بھی وہی ریٹ ہیں سادہ چاول سستا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونےکی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا، ایک ہی دن میںفی تولہ ہزاروں روپے سستا