اسلام آباد: سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی گاڑی کا دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش جاری

Jul 24, 2025 | 11:53:AM
اسلام آباد: سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالی گاڑی کا دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پل کے نیچے سے مل گیا جبکہ لاپتہ باپ اور بیٹی کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث ریٹائرڈ کرنل قاضی اور ان کی بیٹی 22 جولائی کی صبح گھر سے نکلتے ہی گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔

باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے ، برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بارشوں سے کتناجانی ومالی نقصان ہوا؟این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی