طب کی دنیا میں انقلاب، مردہ دل زندہ کر لیا گیا

Jul 24, 2025 | 10:27:AM
طب کی دنیا میں انقلاب، مردہ دل زندہ کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرینِ قلب نے طب کی دنیا میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دل کو دوبارہ زندہ کر کے 3 ماہ کے شیر خوار بچے میں ٹرانسپلانٹ کر دیا جسے طبی طور پر مردہ قرار دیا جا چکا تھا۔

یہ ناقابلِ یقین کامیابی کم عمر مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی ہے، جو اکثر موزوں ڈونر نہ ملنے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں۔

یہ کامیابی ایک خاص طریقۂ کار کے تحت ممکن ہوئی جسے آن ٹیبل ری اینیمیشن (On-table Reanimation) کہا جاتا ہے۔

 اس طریقہ میں ایک مخصوص مشین کے ذریعے دل کے اندر دوبارہ خون کی روانی بحال کی جاتی ہے تاکہ دل کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

ماہرین نے بتایا کہ اس مشین نے مردہ قرار دیے گئے دل کو دوبارہ دھڑکنے کے قابل بنایا اور مکمل بحالی کے بعد اسے بچے کے جسم میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔

سرجری کے 6 ماہ بعد کیے گئے میڈیکل چیک اپ میں بچے کا دل مکمل طور پر نارمل کام کر رہا تھا اور کسی بھی قسم کی پیچیدگی کا کوئی نشان نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:ابوظہبی ،54 سالہ ڈاکٹر  ابوظہبی میں اپنےاپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی