بچی پر تشددوحشیانہ تشدد افسوسناک واقعہ، ملزمان کو سزا ملنی چاہئے، وزیر صحت

Jul 24, 2023 | 23:19:PM
بچی پر تشددوحشیانہ تشدد افسوسناک واقعہ، ملزمان کو سزا ملنی چاہئے، وزیر صحت
کیپشن: ڈاکٹر جاوید اکرم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گھریلو ملازمہ پروحشیانہ تشدد پر کہاہے کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس پر ہمیں انتہائی شرمندگی ہوئی ہے،اس کی پوری تحقیق ہو کر ملزمان کو سزا ملنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اچانک جنرل ہسپتال کا دورہ کیا، ڈاکٹر جاوید اکرم نے رضوانہ کی عیادت کی، اے ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر سید جعفر شاہ نے وزیر صحت کو بریفنگ دی،ڈاکٹر جاوید اکرم کے وزٹ کے موقع پر رضوانہ کی والدہ شمیم بی بی بھی موجودتھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس پر ہمیں انتہائی شرمندگی ہوئی ہے،بچی کے جسم پر ان گنت زخم اور بازو دونوں فیکچر ہیں،اس کے سر پر چھریوں کے زخم ہیں جیسے کہ اس کے ساتھ کوئی دشمنی ہے۔
وزیر صحت کا کہناتھا کہ بچی کے دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں، نیورو سرجن اور ڈینٹسٹ بھی دیکھ رہے ہیں،ان بچیوں کو جو بھی ملازم رکھے اس کا ریکارڈ کسی تھانے میں ہونا چاہئے،سوشل ویلفئیر میں بچی کو رکھیں گے اور اس کا اچھے سے خیال رکھیں گے یہ ہمارے لئے اہم کیس ہے۔
وزیر صحت نے کہاکہ اس کی پوری تحقیق ہو کر ملزمان کو سزا ملنی چاہئے، ہم قانون سازی کی طرف بھی جائیں گے،ابھی ہماری توجہ تو صرف علاج کی ہے کہ اس کو بہترین علاج ملے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اہم رہنما نے کپتان سے راہیں جدا کرلیں