کوہاٹ سے سابق ممبر اسمبلی ضیااللہ بنگش نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا 

Jul 24, 2023 | 20:10:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کوہاٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ضیا اللہ بنگش نے پاکستان تحریک اںصاف چھوڑنے کا اعلان کوہاٹ پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پرویز خٹک کا کپتان کو بڑا جھٹکا، مزید 2 اہم وکٹیں گرادیں

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ فیصلہ دیر سے ہوا مگر درست ہوا، 9 مئی کے افسوس ناک واقعات قابل مذمت ہیں، وہ دن تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

ضیا اللہ بنگش نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کوہاٹ کی عوام کے مفاد میں کیا ہے اور وہ اپنے لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے پہلے کی طرح ہی میدان میں نظر آئیں گے۔