پرویز خٹک کا کپتان کو بڑا جھٹکا، مزید 2 اہم وکٹیں گرادیں

Jul 24, 2023 | 19:37:PM
پرویز خٹک کا کپتان کو بڑا جھٹکا، مزید 2 اہم وکٹیں گرادیں
کیپشن: ملک واجد ، ارباب وسیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے اپنے ہی کپتان کی 2 وکٹیں گرا دیں۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کو گڈبائے کہنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، پنجاب میں جہانگیرترین خان اور خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک نے تحریک انصاف کا صفایا کر دیا،پنجاب میں ایک سوزائد سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک نے 57 سے زائد سابق ارکان کیساتھ نئی جماعت بنا لی ہے۔
آج تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں،پشاور سے ارباب وسیم اور ملک واجد نے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، 2018 کے انتخابات میں ارباب وسیم اور ملک واجد تحریک انصاف کے ٹکٹ پرکامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم