محرم الحرام: پنجاب بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کل سے ڈیوٹی پر مامور

Jul 24, 2023 | 21:50:PM
محرم الحرام: پنجاب بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کل سے ڈیوٹی پر مامور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)  محرم  الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ دہشتگردی کے خطرہ سے نمٹنے کے لئےکل سے فوج اور ریُنجرز   پنجاب بھر میں ڈیپلائے ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی اور رینجرز کی ڈیپلائے کی تیاری مکمل کر لی ہے،فوج7 محرم سے پورے پنجاب میں پولیس کے ساتھ مل کر فلیگ مارچ کرے گی۔ 

کل سے پاک فوج اور رینجرز لاہور پولیس کے ہمراہ  محرم  الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی ڈیوٹی پر مامور ہوگی۔

فوج کے دستے پولیس کے ہمراہ لاہور میں فلیگ مارچ بھی کریں گے، لاہور میں چار پلاٹون فوج اور چار پلاٹون رینجرز طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم: سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کو حراست میں لے لیا گیا

 پاک فوج کے جوان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ خدمات انجام دیں گے۔