نازیبا ویڈیوز بنا کربلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خاتون کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔
این سی سی آئی اے نے روالپنڈی میں کارروائی کر کے ملزم سبحان کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ اس شخص نے نازیبا مواد کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میلک کیا۔ این سی سی آئی اے کو شکایت ملی تو تھقیقات کرنے کے بعد آج نازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں گرفتار ہونے والے بلیک میلر کا نام سبحان لطیف ہے۔
این سی سی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ملزم نازیبا مواد کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کررہا تھا اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرکے رقم ہڑپ کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شیر کے حملے میں 8 سالہ بچے کا بازو ضائع ہوگیا