شیر کے حملے میں 8 سالہ بچے کا بازو ضائع ہوگیا

Jan 24, 2026 | 17:46:PM
شیر کے حملے میں 8 سالہ بچے کا بازو ضائع ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور  میں شیر پالنے کی مرض نے ایک اور بچے کو عمر بھر کا روگ لگا دیا۔  شیر کے حملے میں 8 سالہ بچے کا بازو ضائع ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور  میں شیر کے حملے میں آٹھ سالہ بچے کا بازو ضائع ہوگیا۔ اس  واقعے کی ابتدائی رپورٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

لاہور میں سبزہ زار کے علاقے میں پالتو شیر کے حملے سے آٹھ سالہ بچے کا بازو کٹنے کے واقعے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سانحہ ایک "لائسنس یافتہ" بریڈنگ فارم میں ہوا۔ فارم کے اندر موجود  آٹھ سالہ بچہ وجید کھیلتے ہوئے شیر کے پنجرے کے قریب گیا جہاں پالتو شیر نے اس معصوم بچے پر حملہ کر کے  اس کےدائیں بازو کو شدید نقصان پہنچایا۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کو فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کہنی سے اوپر دائیں بازو کو کاٹ دیا گیا۔ امپیوٹیشن کے بعد بچے کو ڈسچارج کر دیا گیا، جس کے بعد اسے میڈیکو لیگل کیس کے طور پر سر گنگا رام اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔

سرجیکل یونٹ ون کے ڈاکٹروں نے بچے کا معائنہ کیا، رپورٹ کے مطابق زخم ایک سے دو دن پرانا تھا تاہم تازہ پایا گیا، جس پر فوری علاج اور ری ڈریسنگ کی گئی۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی کا بتانےسے انکار