طیارہ 35 مسافروں کو ایئر پورٹ پر بھول کر اڑان بھر گیا

Jan 24, 2026 | 12:56:PM
طیارہ 35 مسافروں کو ایئر پورٹ پر بھول کر اڑان بھر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ میں ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں طیارہ 35 مسافروں کو ایئرپورٹ پر بھول کر پرواز کر گیا۔

فلائٹ ایل ایس 879 مانچسٹر سے سپین کے لیے روانہ ہوئی تھی، مگر سپین کے ساحلی علاقوں میں تعطیلات منانے کے خواہشمند مسافروں کو اس جھٹکا لگا جب انہوں نے عملے کو بورڈنگ پاسز دکھائے اور طیارے کی جانب روانہ ہوئے لیکن جہاں پہنچے وہاں طیارے کے بجائے ڈیڈ اینڈ تھا۔

35 سے زائد مسافر ائیرپورٹ میں 40 منٹ تک بھٹکتے رہے ، ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ عملے کا کوئی فرد دروازہ کھولے گا یا کوئی شٹل سروس ان کی منتظر ہو گی۔

مسافر نے کہا کہ  40 منٹ تک کچھ نہیں ہوا تو وہ پریشان ہو گئے ،واپس لوٹے تو اس وقت تک طیارہ انہیں لیے بغیر روانہ ہو چکا تھا، دوسری جانب کمپنی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پؔڑھیں:48 سالہ معروف اداکارہ نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی