48 سالہ معروف اداکارہ نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)48سالہ معروف بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجوہات بتادیں۔
گزشتہ تین دہائیوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 48 سالہ اداکارہ دیویا دتہ نے متعدد فلموں میں رومانوی سمیت اہلیہ کے کردار بھی نبھائے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں انہوں نے شادی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک خصوصی گفتگو کے دوران’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ کی اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی اور اب تک شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ میں نے بہت غلطیاں کر کے سیکھا ہے اور مزید کہا کہ وہ محبت کی تلاش میں بھی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بار محبت تلاش کی، لیکن جب شادی یا شراکت داری کی بات آتی ہے تو اس کے لیے ایک دوسرے کی بھرپور نگہداشت اور درست شخص کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں ایک ایسا شخص چاہیے جو ایک اداکار کی زندگی کو سمجھے کیونکہ یہ زندگی ہائی پروفائل اور غیر متوقع ہوتی ہے، اسی لیے انہیں ایسا ساتھی چاہیے جو مضبوط ہو اور ان تمام باتوں کو قبول کر سکے۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اچھے اور برے دونوں اوقات میں ساتھ دینا والا چاہیے، ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے والا اور باہمی طور پر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنے والا ساتھی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ماضی کے رشتوں میں ایسا نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ’’اف یہ سالیاں‘‘ کے ٹریلرکی رونمائی
دیویا نے اعتراف کیا کہ ان کی ملاقات کچھ واقعی اچھے لوگوں سے ہوئی، لیکن وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ وہ ان کے لیے موزوں نہیں تھے، بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ بغیر کسی ساتھی کے بھی پُرسکون ہیں۔