سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )افغان مہاجرین یورپ کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں، سویڈن نے سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔
سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ہے، سویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کیلئے مشترکہ دستاویزی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔
سویڈن کے وزیر نے کہا کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں، جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تیاریاں ادھوری رہ گئیں، پتنگ بازی پر مکمل پابندی لگا دی گئی
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سویڈن وزیر نے افغان مہاجرین کو چارٹر فلائٹس سے بے دخلی کی تجویز دی ہے، یورپ میں افغان مہاجرین منظم جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔