اکتوبر میں شادی کروں گی:میرا

Jan 24, 2021 | 16:46:PM
 اکتوبر میں شادی کروں گی:میرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں شادی کروں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی ، شو کی میزبان نے اداکارہ میرا سے اُن کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہی ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ اکتوبر میں شادی کریں گی تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔

میرا سے شو کے دوران کئی مختلف سوالات کئے گئے ، ایک سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے ۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔