سونامزید3400 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت جان کرہوش اڑجائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پانچ دنوں میں سونے کے نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے ہیں۔
پانچ دن میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 23900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آج بھی سونے کے نرخ میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے ساتھ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔10 گرام سونا 2915 روپے مہنگا ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہو گئے ہیں۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 192 روپے بڑھ کر 9286روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شناختی دستاویزات کی تیاری؛ نادرا نے ایک اوربڑی سہولت دیدی
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا34 ڈالرفی اونس مہنگاہوکر 5172ڈالرکی سطح تک پہنچ گیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 30ڈالر مہنگاہوکر5138ڈالرفی اونس اورمقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا3ہزار روپے مہنگاہوکر5لاکھ 36ہزار 562روپے پر پہنچ گیاتھا جبکہ دس گرام سونا2572روپے مہنگاہوکر 4لاکھ 60ہزار 15روپے کاہوگیاتھا،فی تولہ چاندی 146روپے مہنگی ہوکر 9ہزار 94روپے کی ہوگئی تھی۔