شناختی دستاویزات کی تیاری؛ نادرا نے ایک اوربڑی سہولت دیدی

Feb 24, 2026 | 12:32:PM
شناختی دستاویزات کی تیاری؛ نادرا نے ایک اوربڑی سہولت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)شہری اب شناختی دستاویزات کی تیاری نادرا سینٹرز کے ساتھ ساتھ منتخب فرنچائزز سے بھی کرا سکیں گے۔
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے لاہور سمیت ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد فرنچائزز کو شناختی کارڈ سروسز کا اختیار دے دیا، صرف لاہور ریجن میں 270 سے زائد منتخب ای سہولت مراکز پر نادرا خدمات فراہم کر دی گئی ہیں۔
لمبی قطاروں اور رش سے بچنے کے لیے شہری قریبی فرنچائز سے رجوع کر سکتے ہیں،جہاں سے شناختی کارڈ کی تجدید اور گمشدہ کارڈ کا متبادل حاصل کیا جا سکے گا۔
اس سے قبل نادرا فرنچائزز پر صرف بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی گئی تھی،یوزر فرینڈلی ”پاک آئی ڈی“ استعمال نہ کر سکنے والے شہری قریبی ای سہولت مرکز سے رجوع کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالے بڑی خبر
نادراترجمان کااس حوالے سے کہناہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تیز، آسان اور قریبی سطح پر شناختی خدمات فراہم کرنا ہے۔