سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالے بڑی خبر

Feb 24, 2026 | 12:23:PM
سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالے بڑی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی )سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالے بڑی خبرآگئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ سسٹم اپ گریڈ کر دیا گیا ہےاوریکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کااجرا شروع کردیا جائےگا۔
پرمٹ یا لائسنس کی فیس صرف 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے،پرمٹ یا لائسنس لینے کے خواہشمند امیدواران کیلئے روڈٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق پرمٹ بنوانےکےلئے والد یا گارڈین کی اجازت لازمی ہوگی،پرمٹ بنوانے کےلئے ب فارم کے ساتھ والد یا گارڈین کی اجازت کااشٹام پیپر ساتھ لف کرنا ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق سولہ سے 18سال کے بچوں کو ون ٹو فائیو سے اوپر سی سی کی بائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،الیکٹرک بائیکس بھی اسی طرح ایک محدود لمٹ سے اوپر کی نہیں چلا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فکسڈ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق پرمٹ ہولڈر کا لائسنس 18سال کی عمر پوری ہوتے ہی منسوخ کردیا جائےگااورنیا لائسنس جاری کروانا پڑے گا۔