فکسڈ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ 

Feb 24, 2026 | 12:02:PM
 فکسڈ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شاہد سپراء)وفاقی حکومت نے فکسڈ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا۔
 سنگل اور تھری فیز میٹرز کے حامل گھریلو صارفین پر منظور شدہ لوڈ کے مطابق فکسڈ چارجز لگا دیئے گئے۔
سنگل فیز میٹرز بلوں پر درج منظور شدہ لوڈ کو فکسڈ چارجز کیساتھ منسلک کر دیا گیاہے،منظور شدہ لوڈ کے مطابق فی کلوواٹ کی بنیاد پر بلوں میں فکسڈ چارجز لگا دیئے گئے ہیں۔
ایک سے سو یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین کو ایک کلوواٹ لوڈ پر 200 ادائیگی کرنا ہو گی،منظور شدہ لوڈ دو کلوواٹ ہونے کی صورت میں 400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے،ایک سو ایک سے لیکر دو سو یونٹ والوں کو دو کلوواٹ پر 600 روپے چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
دو سو ایک سے لیکر تین سو یونٹس تک دوکلواٹ لوڈ پر 700 ،تین سو ایک سے لیکر چار سو یونٹس تک دو کلواٹ پر 800 اورچار سو ایک سے لیکر پانچ سو یونٹ تک دو کلواٹ پر 1000 روپے چارجز ہوں گے۔
پانچ سو ایک سے لیکر 700 یونٹس تک دو کلوواٹ پر 1350 روپے ادائیگی کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:فروری کے آخر میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے نویدسنادی
منظور شدہ لوڈ کے مطابق صارفین کے لئے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہو جائیگا،تھری فیز میٹرز پر یونٹس اور ایم ڈی آئی کی بنیاد پر فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے،ایم ڈی آئی اور یونٹس میں سے زیادہ ریڈنگ پر فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔
تھری فیز میٹر پر پچاس فیصد تک منظورشدہ لوڈ پر فکسڈ چارجز ہوں گے۔