فروری کے آخر میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے نویدسنادی

Feb 24, 2026 | 09:44:AM
فروری کے آخر میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے نویدسنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے کراچی کے مضافات میں دھند پڑنے کا امکان ہے،کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے، مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
 دوسری جانب لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے،اور دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے،شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیاہے، سب سے زیادہ اے کیو آئی ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں 568 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کی بڑی مشکل آسان کردی
لاہور کی فضا میں خنکی میں معمولی کمی آئی ہےاور لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔