امریکا چاہتا ہے ایران اس کی فرمانبرداری کرے:ایران

Aug 24, 2025 | 17:20:PM
امریکا چاہتا ہے ایران اس کی فرمانبرداری کرے:ایران
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران امریکی فرمانبرداری کے مطالبے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران اس کی فرمانبرداری کرے لیکن ایسا نہیں ہو گا، ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جو لوگ مسائل کےحل کے لیے واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی وکالت کرتے ہیں وہ کم عقل ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ مخالفین ایران کے اندر تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطینی پرچم لہرانے پر آئرش بینڈ کو پرفارمنس سے روک دیا گیا