رائیونڈ میں صرف 30 روپے کا تنازعہ قیمتی انسانی جان لے گیا 

Aug 24, 2025 | 11:56:AM
 رائیونڈ میں صرف 30 روپے کا تنازعہ قیمتی انسانی جان لے گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رائیونڈ میں صرف 30 روپے کا تنازعہ قیمتی انسانی جان لے گیا۔ فروٹ کے ریٹ پر بحث وتکرار نے جھگڑے کی صورت اختیار کی۔

پولیس کے مطابق فروٹ فروش نے اپنے مزید ساتھیوں کو بلا لیا۔ جس سے جھگڑا شدت اختیار کرگیا، دوران جھگڑا ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ تشدد سے دو نوجوان واجد اور راشد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے تشدد کیا جا رہا ہے۔

تشدد سے واجد نامی نوجوان جاں بحق جبکہ راشد وینٹی لیٹر پر تشویشناک حالت میں ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔