تھیلیسیمیاکی روک تھام کیلئےنکاح سےقبل ٹیسٹ لازمی قرار دینےکا فیصلہ

Aug 24, 2025 | 10:18:AM
تھیلیسیمیاکی روک تھام کیلئےنکاح سےقبل ٹیسٹ لازمی قرار دینےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے صوبے میں تھیلیسیمیا کی روک  تھام کیلئے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس  ٹیسٹ  لازمی قرار  دینےکا فیصلہ کرلیا۔
سیکرٹری صحت وچیئرمین بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی مجیب الرحمن پانیزئی کاکہناہے کہ  بلوچستان میں قبائلی معاشرہ ہونےکی وجہ سے کزن میرج کے باعث تھیلیسیمیا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:تمام بینک رجسٹرڈ مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں اضافی سہولت دیں،سٹیٹ بینک
مجیب الرحمان پانیزئی کے مطابق اس حوالے سے پہلے سے منظور ہونے والے ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کی جائےگی۔
مجیب الرحمان پانیزئی کا مزید کہنا تھا کہ ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ کے حوالے سے عوام کو لیبارٹریز میں سہولت بھی فراہم کی جائےگی، اس حوالے سے عوام میں آگہی مہم بھی شروع کی جائےگی۔