سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اداروں کو متحرک کر دیا : پرویز الہیٰ 

Aug 24, 2022 | 16:35:PM
 سیلاب متاثرین, متحرک , پرویز الہیٰ ,وزیر اعلیٰ پنجاب, مسلم لیگ ن ,پرویز خٹک
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سیلاب جیسے قومی ایشو پر بھی سیاست سے باز نہیں آئی، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سےپی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اداروں کو متحرک کر دیا ہے اور ان کی بحالی کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان  کرتے ہیں، متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے جبکہ پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید  کہا کہ متاثرین سیلاب کے امدادی کاموں پر کور کمانڈر ملتان کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور پولیس، انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیںمریم نواز  نے بڑا فیصلہ کرلیا