حکومت کا طلباء پرقومی خزانہ لٹانے کا اعلان، بڑی خوشخبری سنادی

Aug 24, 2022 | 11:29:AM
شزا فاطمہ خواجہ, پاکستان , انٹرن شپ پروگرام , لیپ ٹاپ , لیپ ٹاپ اسکیم ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت ایک بار پھر طلبا کیلئے لیپ ٹاپ سکیم لے آئی ،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے جس میں ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

کراچی کی  یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 20 لاکھ نئے شہریوں کو روزگار چاہیے ہوتا ہے لیکن مارکیٹ میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ ان سب کو سمو سکے جبکہ گریجویشن کرنے والوں میں سے 30 فیصد لوگوں کو ملازمت نہیں مل پاتی۔

ضرور پڑھیں :فواد چودھری نے اپنے ہی صوبائی وزیر کو نشانے پر رکھ لیا

 ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں کراچی بھر کی جامعات کے گرین یوتھ موومنٹ کے اراکین سے خطاب کرتے  ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  حکومت 12 ہزار روپے ماہانہ پر انڈرگریجویٹ نوجوانوں کے لیے سرکاری اور نجی ادارے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر چکی ہے۔ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ نوجوانوں کے سامنے دنیا کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ اس لیے ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا میں فری لانس سروس پرووائڈرز میں چوتھا بڑا ملک ہے، اس کا گروتھ ریٹ 74 فیصد ہے اور یہ سروس دینے والے 2 ارب ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔