کراچی : ڈیجیٹل کرنسی کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں ڈیجیٹل کرنسی کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب نوجوان کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے بعد ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8 ہزار 600 ڈالر ٹرانسفر کروائے گئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر سے آن لائن ٹیکسی میں ایئرپورٹ جانے کے لیے نکلا، ایئرپورٹ کے قریب پمپ پر ڈرائیور پیٹرول ڈلوانے کے لیے رکا۔
پمپ سے کچھ فاصلے پر 4 افراد نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا۔
مزید پڑھیں:سفاک ڈاکوؤں نے 1 ہزار روپے کیلئے تاجر قتل کر دیا
شہری کے مطابق مسلح افراد نے الزام لگایا کہ آپ کی گاڑی نے پولیس کے اعلیٰ افسر کی گاڑی کو ہٹ کیا ہے۔
مسلح افراد نوجوان محمد متعال خان کو گاڑی میں ایک گھنٹے سے زائد گھماتے رہے اور اس دوران ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8 ہزار 600 ڈالر نکال لیے اور تشدد کے بعد کورنگی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقم کے علاوہ موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی چھینا گیا ہے۔
واقعے کے بعد شہری مقدمہ درج کروانے ایئرپورٹ تھانے پہنچا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل بھی کراچی میں ڈیجیٹل کرنسی کی ڈکیتی کا واقعہ سامنے آچکا ہے۔