سفاک ڈاکوؤں نے 1 ہزار روپے کیلئے تاجر قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) راولپنڈی میں خونی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تاجر کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر بیرونی کی حدود شاہ پور میں ڈکیتی کی ایک انتہائی افسوسناک واردات پیش آئی ہے۔
سفاک ڈاکوؤں نے دورانِ مزاحمت فائرنگ کر کے ایک دکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین مسلح ڈاکوؤں نے دکان پر دھاوا بولا اور صرف ایک ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں:میٹرک امتحانات،آج اردوکاپرچہ بھی وقت سےپہلے آؤٹ
فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت عبد المالک کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاہم شہر میں بڑھتی ہوئی خونی ڈکیتیوں نے شہریوں اور تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔