میٹرک امتحانات،آج اردوکاپرچہ بھی وقت سےپہلے آؤٹ

Apr 24, 2026 | 10:03:AM
میٹرک امتحانات،آج اردوکاپرچہ بھی وقت سےپہلے آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبد الخالق مغیری،رابیل سدید )سندھ میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں اورآج لاڑکانہ بورڈکے زیراہتمام ہونےوالااردوکاپرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔
لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام آج گیارہویں جماعت کے اردو کا پرچہ لیا جا رہاہےجووقت سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا۔
نقل مافیا کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سوالات کے جوابات حل کرائے جارہے ہیں۔
 میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آج صبح کی شفٹ میں اردو کا پرچہ لیا جارہاہے  جبکہ دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت کا جغرافیہ کا پرچہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:شعائراسلام سے متعلق کیس؛رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ
ایڈمٹ کارڈ کے بغیرامتحانی مراکزمیں طلبہ کا داخلہ ممنوع ہے،گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کورنگی نمبر ڈھائی میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کئے گئے ہیں جس کے باعث طلبہ کے والدین پریشان ہیں۔