شعائراسلام سے متعلق کیس؛رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ 

Apr 24, 2026 | 09:49:AM
شعائراسلام سے متعلق کیس؛رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمالی) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی شعائراسلام سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت منسوخ ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن عدالت سینٹرل کراچی میں شعائر اسلام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔
ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ رجب بٹ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، پیش نہیں ہو سکے
وکیل مدعی نے کہاکہ ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانا کیا جاتا ہے،ہم اس درخواست کی مخالفت کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے یو اے ای کومزید ایک ارب ڈالرز کی ادائیگی کر دی
واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔