تاریخ کو غلط رنگ دیکر ظلم کو چھپایا نہیں جاسکتا،اسفند یار و لی خان

Apr 24, 2021 | 13:26:PM
برطانوی پارلیمنٹ شہدا سے معافی مانگے
کیپشن: برطانوی پارلیمنٹ شہدا سے معافی مانگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ قصہ خوانی کے 91 سال مکمل ہونے پر تاریخ کو درست کرنے کیلئے معافی مانگی جائے۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں ان شہداء سے معافی مانگنی چاہیے اور اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے، تاریخ کو غلط رنگ دے کر غلطیوں اور ظلم کو چھپایا نہیں جاسکتا، حقیقت سامنے آہی جاتی ہے۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ پوری دنیا کو یہ بات منوانی ہوگی کہ انگریزوں نے اس وقت طاقت کا غلط استعمال کرکے سینکڑوں نہتے کارکنان کو شہید کیا، قصہ خوانی کی گلیاں، سڑکیں اور بالخصوص یادگار شہداء آج بھی ہر شہید کی قربانی کی گواہی دے رہے ہیں، پشاور،قصہ خوانی سمیت دیگر واقعات میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں ہی کی بدولت ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔

  واضح رہے کہ قصہ خوانی بازار میں انگریز سامراج نے جنگ آزادی کے متوالوں پر گولیاں چلائی تھیں۔ برطانوی سامراج کے خلاف تحریک آزادی کے رہنما خان عبدالغفار خان عرف باچا خان کو انگریز حکومت کے خلاف تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں نے صوبہ سرحد (خیبر پختون خوا) میں احتجاج کیا۔ 23 اپریل 1930 کو پشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار میں انگریز فوج نے باچا خان کے پرامن کارکنوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:    برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی مخالفت