سعودی عرب کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کیلئے 4 بسوں کا تحفہ

Sep 23, 2025 | 17:00:PM
سعودی عرب کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کیلئے 4 بسوں کا تحفہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)سعودی حکومت کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے چار بسوں کا تحفہ، سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں نئی بسوں کا افتتاح کیا۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں، اسلامک یونیورسٹی کا سعودی عرب کے دل میں خاص مقام ہے۔

صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے سعودی حکومت سے اظہارِ تشکر کیا، سعودی تعاون سے طلبا اور عملے کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

تقریب میں وائس پریزیڈنٹس، سعودی اساتذہ اور یونیورسٹی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے