وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے

Sep 23, 2025 | 09:08:AM
وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی )وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل کے 80ویں اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک پہنچے، وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

شہباز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر مبذول کرائیں گے، خاص طور پر غزہ میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کریں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیں گے۔

وہ علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم امور پر بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد کا انتظام: صدر ٹرمپ آج مسلم رہنماؤں کو تجاویز پیش کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ چکے ہیں، ان کا شیڈول خاصا مصروف ہے، وہ وزیراعظم کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شریک ہونے کے علاوہ متعدد وزارتی و اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے اور اپنے ہم منصبوں سے درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

قبل ازیں شہباز شریف نے دورہ برطانیہ میں طبی معائنہ کرایا، اوورسیز کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا، انہوں نے لندن میں سرکاری اور نجی ملاقاتیں بھی کیں۔