سندھ حکومت رواں ہفتے خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )حکومت سندھ نے رواں ہفتے میں خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت رواں ہفتہ خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے جارہی ہے، وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کومحفوظ اور باوقار سفر ملےگا۔
یہ بھی پڑھیں:شکیل صدیقی نے بگ باس کی پیشکش کیوں ٹھکرا دی؟
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا، شفاف میکنزم کے تحت میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرک سکوٹیز الاٹ کی جائیں رہی ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے شفاف اور آسان طریقہ تیار کیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائدہ ہو، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔