اضافی جہیز نہ لانے پر لالچی سسرالیوں نے بہو کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سسرال میں بہو کے آگ میں جلنے کے متعدد واقعات سنے ہوں گے مگر ایک سسرال میں تو بہو کو تو مارنے زہریلا سانپ چھوڑ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا، جہاں اضافی جہیز نہ دینے پر شوہر اور سسرال والوں نے خاتون کو کمرے میں بند کر کے اندر زہریلا سانپ چھوڑ دیا۔
سانپ کے سے اس خاتون کی حالت تشویشناک ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کسی طرح اپنے میکے پہنچ گئی، اس کے گھر والوں نے اسےہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
متاثرہ خاتون کی بہن نے بتایا کہ ریشماں کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔
شادی کے ابتدائی ایام معمول کے مطابق گزرےتاہم کچھ عرصہ بعد سسرالیوں نے کمرہ تعمیر کرنے کے بہانے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
بہن نے بتایا کہ والدین نے ڈیڑھ لاکھ روپے ریشماں کے سسر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے۔
اس کے باوجود بہنوئی اور اس کے گھر والے ان سے مزید پانچ لاکھ روپ کا مطالبہ کرتے رہے اور جہیز کم لانے کا طعنہ دے کر ریشما کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔
مذکورہ واقعہ پر ریشما کی بہن نے متعلقہ پولیس تھانے میں بہنوئی اور اس کے گھر والوں کے خلاف رپورٹ مقدمہ درج کرا دیا ہے۔