سرگودھا،زہریلا کھانا کھانےسے ایک شخص جاں بحق ،متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی

Sep 23, 2023 | 23:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوار حسین کاظمی)سرگودھا کے  نواحی گاؤں میں زہریلا کھانا کھانےسے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین،بچوں سمیت متعدد افراد کی طبعیت بگڑ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 126 شمالی میں فوتگی والے گھر میں قرآن خوانی کے بعد کھانا تقسیم کیا گیا جسے کھاتے ہی خواتین بچوں اور بزرگوں نے کہہ کرنا شروع کردی اور دیکھتے ہی دیکھتے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی جس پر علاقہ مکینوں نے ریسکیو اور پولیس کو کال کرکے موقع پر طلب کرلیا ، ریسکیو 1122 کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زہریلہ کھانا کھانے سے رمضان نامی شخص جاں بحق ہوگیا  جبکہ  32 افراد کو حالت غیر ہونے پر طبعی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کےسابق ایم این اے گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گندم میں رکھنے والی گولیاں آٹا پسائی کے وقت مبینہ طور پر پس کر آٹے میں مکس ہوگئی تھی جس کے باعث تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے روٹی اور سالن تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوایا جارہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جاسکے ۔