پی ٹی آئی کےسابق ایم این اے گرفتار

Sep 23, 2023 | 22:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق  ایم این اے گل ظفر خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نےپی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گل ظفر خان کو باجوڑ سے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گل ظفر خان پر کرپشن اور بھرتیوں میں بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز  میں خرد برد کا مقدمہ درج ہے،سابق ایم این اے گل ظفر خان  کو بھرتیوں میں خرد برد کیس میں پیشی کیلئے نوٹس بھی بھیجا گیا تھا،جبکہ نوٹس کے باوجود انٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر حمید  کا کہنا ہے کہ  نامعلوم افراد نے گل ظفر خان کے گھر کے اندر گھس کر چاردر اور چاردیورای کا تقدس پامال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے پہلے کے طرح ناکام ہوں گے،پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔