حریم شاہ نے شوہر کے نام کا اعلان کر دیا

Sep 23, 2021 | 17:42:PM
حریم شاہ نے شوہر کے نام کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) کفر ٹوٹا خداخداکرکے،حریم شاہ نے شوہر کے نام کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ،کہا کہ ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بے باک بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کا اپنے ماضی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے شو ہر بلا ل شا ہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

یا د رہے کہ ڈھائی ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرنے کا دعوی کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ایک حا لیہ انٹرویو میں  یہ بھی کہا تھا  کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے جون کے آخر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اگست سے قبل ترکی سے ہنی مون کے بعد واپس آکر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گی تاہم  پھر انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ مونی رائے نے ایک مرتبہ پھر بولڈ انداز میں تصاویر شیئر کر دیں

 حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شخص کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ۔ تصویر میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ انسٹا گرام پر حریم شاہ نےتصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’میری زندگی‘‘۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیا باپ سیف علی خان کی طرح سارہ علی نے بھی مذہب تبدیل کر لیا؟۔۔تصاویر وائرل