اداکارہ مونی رائے نے ایک مرتبہ پھر بولڈ انداز میں تصاویر شیئر کر دیں

Sep 22, 2021 | 18:44:PM
ادا کا رہ مونی رائے، نے، بولڈ تصاویر، شیئر کر دیں
کیپشن: اداکارہ مونی رائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ مونی رائے اپنے انداز اور سٹائل سے مدا حوں کو ہمیشہ حیران کرتی ہیں ۔ ٹی وی سیریل ناگن کے ذریعہ مونی رائے نے لاکھوں دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے اور اب وہ بالی ووڈ میں اپنی گرفت مضبوط کرتی نظر آرہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں اداکارہ مونی رائے نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ دیسی گرل بن کر ادائیں دکھا رہی ہیں ۔ مونی رائے نے ساڑی میں اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں ، جس کے ذریعہ وہ اپنا دیسی سٹائل دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔

اس دوران ان  کا ڈارک آئی میک اپ کافی جاذب نظر لگ رہا ہے ۔مدا ح کہتے ہیں کہ روایتی لک میں مونی کسی کو بھی اپنا دیوانہ بناسکتی ہیں ۔ ان کے مداح کمنٹ کرکے مسلسل اداکارہ کی تعریف کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ ادا کا رہ نکول رچی کی سالگرہ پر اچانک ایسا کا م ہوگیا کہ سب دنگ رہ گئے۔۔ویڈیو وائرل